the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد۔24۔اپریل(اعتماد نیوز)وائی ایس آر کانگریس لیڈر اور ضلع کرنول کے حلقہ اسمبلی آلا گڈہ کے امیدوار شوبھا ناگی ریڈی کی کل رات سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہونے کے بعد آج دو پہر کیر ہاسپٹل میں موت سے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے لئے شدید دھکا لگا جسکے بعد وائی ایس آر کانگریس رائلسیما میں زبردست اثر و رسوخ والے لیڈر کی کمی واقع ہوگئی۔ چنانچہ انکی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی صدر وائی ایس آر کانگریس وائی ایس جگن موہن ریڈی ضلع گنٹور سے انتخابی تشہیر کو فوری ختم کرتے ہوئے حیدرآباد روانہ ہوگئے۔ اور اس پارٹی کے اعزازی صدر وجئے اماں ضلع مشرقی گوداوری میں انتخابی تشہیر کو ختم کرتے ہوئے بذیعہ فلائٹ حیدرآباد روانہ



ہوگئیں۔ اور اس پارٹی کی جانب سے آج اور کل انتخابی تشہیر کو منسوخ کر دیا گیا۔ انکی موت کے بعد ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن ‘آندھرا پردیش کے کانگریس کے صدر رگھو ویرا ریڈی‘ تلنگانہ کانگریس کے صدر پونالا لکشما اور دیگر ریاستی قائدین نے خراج پیش کیا۔ شو بھا ناگی ریڈی 2012میں کانگریس لیڈر پر 36ہزار ووٹ کی اکثریت کے ساتھ آلا گڈہ سے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے اپنے موت سے قبل ہی انکے آنکھوں کا عطیہ دینے کا وعدہ کیا۔ ضلع کرنول کے عوام میں بھی اس خبر کے بعد شدید غم کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔ کیونکہ ضلع کرنول انکا خاندانی سیاسی ضلع مانا جاتا تھا جہاں سے انکے والد ‘انکے شوہر ‘انکے بھائی اور دیگر خاندان کے افراد نمائندگی کرتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.